قومی اسمبلی ضمنی انتخاباتپیپلزپارٹی نے خواہشمندامیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

05 فروری ، 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے قومی اسمبلی کے 31حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندامیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں زرداری ہاؤس اسلام آباد جبکہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر12فروری تک ارسال کریں، خواہشمند امیدوار اپنی درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام تحریر کریں جبکہ بینک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام پرمبلغ 40ہزار روپے کا بھی منسلک کریں۔