لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے بغاوت، غداری، اور ‘عوامی فساد’ کو ہوا دینے والے بیانات کے الزامات پر حزبِ اختلاف کے رہنماؤں اور صحافیوں کی حالیہ گرفتاریوں اور اُن کے خلاف مقدمات کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غداری مقدمات غلط ہیں بغاوت کا قانون ختم کیا جائے ، گالیوں، دھمکیوں کو بھی ہر گز جائز قرار نہیں د یا جاسکتا لیکن ایسے مقدمات سے کبھی کوئی جمہوری مقصد پورا نہیں ہوا گرفتار کیے گئے افراد میں سے کچھ نے یہ الزام لگایا کہ ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں کیا گیا اور ان کی املاک کی توڑ پھوڑ کی گئی، یہ سب کچھ باعثِ تشویش ہے۔یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے نوآبادیاتی دور کے فرسودہ قوانین کو ڈھٹائی کے ساتھ بطورِ ہتھیار استعمال کیا ہے۔ اس سے کبھی کوئی جمہوری مقصد پورا نہیں ہوا۔ اگرچہ ہم گالی گلوچ یا دھمکی آمیز زبان یا بدزبانی کو ہر گز جائز قرار نہیں دیتے، تاہم سیکشن 153- الف، 505 اور 124 – الف کے تحت شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری جیسے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایچ آر سی پی حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتا ہے کہ بغاوت کا قانون ضابطہ تعزیراتِ پاکستان سے ختم کیا جائے کیونکہ یہ سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہونے کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ایک سیاسی عمل، جو 2020 کے اوائل میں سینیٹ میں شروع کیا گیا تھا لیکن نتیجہ خیزثابت نہ ہو سکا، فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔دفعہ 124-الف تقریر اور اظہار کے حق جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے، کے جائز استعمال پر پابندی کے متراف ہے۔ حکومت سے اختلاف اور تنقید ایک متحرک جمہوریت میں مضبوط عوامی بحث کے لازمی اجزاء ہیں اور انہیں کبھی بھی بغاوت سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔
اسلام آبادپارلیمنٹ ڈائری، ایوان قدرے مایوس دکھائی دیا، محمود خان اچکزئی کی پرزور تقریر کی گونج دوسرے دن بھی...
اسلام آباد) نمائندہ خصوصی( سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کے 54رکنی طالبات کے وفد نے 9 فیکلٹی...
اسلام آباد ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو بروقت سہولت...
دبئی متحدہ عرب امارات میں ’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جہاں ابوظبی اور دبئی میں...
اسلام آباد) نمائندہ خصوصی ( چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے نوجوان...
اسلام آباد ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پشاور مارکیٹ میں نرخ کراچی...
اسلام آباد یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 12سے17 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں...
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...