لاہور ( جنر ل رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے، ملک میں سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی، عالمی مارکیٹ اگر پاکستان پر بھروسہ نہیں کرے گی تو معیشت اور کاروبار نہیں چل سکتا،سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں ʼʼاکنامک رائونڈ ٹیبل کانفرنسʼʼ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت میں توانائی کے منصوبے نہیں لگے، ماضی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ سے معاشی مسائل بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول ایران اور سعودی عرب سے تیل سے بڑاخزانہ ہے،تھرل کول منصوبہ سستی بجلی فراہم کر نے کا بہت بڑا ذریعہ ہے، ہم نے ونڈ ،ہائیڈرل اور سولر سے بھی توانائی میں اضافہ کیا، ایک شخص نے مجھ پر ملتان سکھر موٹروے میں ستر ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا ۔ عمران خان کے چار سالوں میں ایک ڈالر ملک میں نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کے چار سالوں میں پاکستان پر دنیا کا بھروسہ ختم ہوگیا، پاکستان کی دھکا سٹارٹ معیشت کو انجن کی بیٹری تبدیل کرکے لگانا ہوگی، دھکا سٹارٹ اب زیادہ دیر نہیں چلے گی سپورٹ کی بیٹری معیشت میں لگانا ہوگی۔
اسلام آباد پی ایم ڈی سی نےپرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس کیلئے زیادہ سے زیادہ 17لاکھ روپے فیس...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کرینگے۔...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے احتجاج...
راولپنڈیلاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔گیارہ نومبر2024کو جسٹس شکیل احمد بھی...
اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نیا قانون پاس ہوا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مبین عارف جٹ کو وطن واپسی پر گرفتا...
لندن امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوئی...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ، وکلا صفائی...