آصفہ بھٹو 30 سال کی ہوگئیں بختاور اوربلاول کا سالگرہ پر منفرد پیغام

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 30 سال کی ہوگئیں اس موقع پر ان کے دونوں بڑے بہن بھائیوں نے انہیں دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی۔ بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میری چھوٹی اور پیاری بہن کو دوسری 29ویں سالگرہ مبارک ہو، دعاء گو ہوں کہ اللہ آپ کو صحت کی خوشی اور ڈھیروں پیار سے نوازے۔جبکہ بختاور بھٹو نے لکھا کہ 30کے کلب میں خوش آمدید، امید کرتی ہوں کہ تم اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم رہو اور اسی طرح چمکتی دمکتی رہو اللہ تمہاری ہمیشہ حفاظت کرے ، آصف علی زرداری کے ساتھ عدالت سے جیل تک ہر مشکل وقت میں اسی طرح کھڑی رہو جس طرح شہید بی بی اپنی زندگی میں رہتی تھیں۔دوسری جانب آصفہ نے سالگرہ کے موقع پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کو یاد رکھنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں ۔