لاہور(نمائندہ جنگ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کے انتقامی اقدامات کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخاب کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی نے حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، حکومت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی، اسے انتخابات کی تاریخ دینا پڑے گی ورنہ آئین شکنی کی مرتکب ہو گی، حکومت کی ناک تلے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، حکومت کو امن و امان کی نہیں صرف مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ناک تلے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، انہیں صرف مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور شہبازشریف کے پاس عوامی ریلیف کیلئے کچھ نہیں، حکومت نااہلی کے بعدانتقامی کارروائیوں میں بھی ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ملکی معیشت کو تباہ کر چکی اب امن و امان کی صورتحال بھی تیزی سے خراب ہو رہی ہے، پی ڈی ایم کی حکومت بدترین بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پارلیمانی لاجز میں سابق ارکان پارلیمنٹ کے کمروں کے تالے توڑے جا رہے ہیں، حکومت گرفتاریاں، مقدمات، چھاپوں کے سائے میں اے پی سی کی دعوت دے رہی ہے، شہباز شریف کی شوبازیاں بری طرح ایکسپوز ہو رہی ہیں، شہبازشریف کے پاس عوامی ریلیف کیلئے تو کچھ نہیں صرف اور صرف عمران خان، تحریک انصاف اور اتحادیوں کو کچلنے کا ایجنڈا سرگرم ہے، پی ڈی ایم کی حکومت نااہلی کے بعدانتقامی کارروائیوں میں بھی ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، حکمرانوں کے مقدمات سے کوئی خوفزدہ نہیں، انتقام کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ہمارے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا، عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم الیکشن کی تاریخ دینے کو تیار نہیں، نگران سیٹ اپ جانبداری میں اتنا آگے نہ جائے کہ خود سوالیہ نشان بن جائے۔
کراچی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں الیکشن کمیشن...
اسلام آبادبرطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئےسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے،...
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے جانی بیڑی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کا سراغ نہ لگایا جاسکا 9ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے سبی...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملے میں لاہور کراچی سے بہتر ہے...
کراچی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں حادثات میں بال...
کراچی ایف آئی اے کے ملک بھر میں نئے بھرتی شدہ 483 کانسٹيبلز جن کا بنیادی ٹریننگ کورس جو یکم اکتوبر سے ایف آئی...
کراچی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعا ت و فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے...
اسلام آبادبھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مسلم رکن...