عدالتی حکم کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ترقی کورس میں شامل

05 فروری ، 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن نے عدالتی حکم کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ کا نام اگلے ترقی کورس مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) میں شامل کر دیا ہے۔ سیکشن آفیسر محمد احمد عثمانی نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو گزشتہ روز مراسلہ تحریر کیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ صادر کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ سعید احمد میمن جن کا نام ترقی کورس ایم سی ایم سی میں شامل نہیں کیا گیا تھا اس کو شامل کیا جائے۔ مذکورہ افسر کے کورس کے اخراجات جو تقریبا تین لاکھ ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن ہی ادا کرے گا۔