راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی ووسطی علاقوں میں سرد اور مطلع ابر آلود رہیگا۔اس دوران بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔