اسلام آبادہائیکورٹ،دو اہم عہدوں پر ایک افسر کی تعیناتی ، کیس لارجربنچ کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کوارسال

05 فروری ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے دو اہم عہدے گریڈ 20 کے ایک ہی افسر نور الامین مینگل کو دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد جاری حکم نامہ میں قرار دیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت نے دو اہم عہدوں پر ایک افسر کی تعیناتی معمول بنالیا، درخواست گزار کی استدعا کہ مناسب ہوگا کہ اس مقدمہ کی سماعت لارجر بنچ کرے ، اس لئے یہ معاملہ انتظامی حکمنامہ کے اجراء کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھیجاجاتاہے ۔