جہاز غیر ارادی طور پرامریکی فضائی حدود میں داخل ہوا:چین

05 فروری ، 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے جمعہ کو امریکی فضائی حدود میں اپنے ایک شہری ہوائی جہاز کے غیر ارادی طور پر داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس سے پہلے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چینی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کو امریکی فضائی حدود میں دیکھا گیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہوائی جہازچین کا تھا ، اوریہ جہا ز خاص طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق، ویسٹرلیز سے متاثر اور محدود سیلف اسٹیئرنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیاتھا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود میں جہاز کے زبردستی داخلے پر افسوس ہے۔