پشاور حملے میں ایک اور سہولت کار کا کردار سامنے آگیا

05 فروری ، 2023

پشاور (ٹی وی رپورٹ)پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس ٹیم کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پشاور خودکش حملے میں ایک سہولت کار کا کردار سامنے آگیا، خودکش حملہ آور کو کوئی اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر پولیس لائن لایا۔سی ٹی ڈی نے مبینہ خودکش حملہ آور کی بائیک پر جانے کی تصویر جاری کی ہے۔تصویر میں خود کش حملہ آور کو رنگ روڈ پر کسی اور بائیک رائیڈر کے پیچھے بیٹھ کر سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔