اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے سے متعلق مقدمہ کا سامنا کرنے والے شیخ رشید نے اسی حوالے سے مری اور کراچی کے تھانوں میں درج دو مزید مقدمات اسلام آباد سے کراچی اورمری منتقلی روکنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے تاہم عدالت نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی ہے ،ملزم شیخ رشید نے ہفتہ کے روز سردار عبد الرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں اسلام آباد،سندھ اور پنجاب کے پولیس سربراہان اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایاہے ، جس کا میں نے حوالہ دیا تھا،میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیاسی بیان بازی کی بنا ء پر اس کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے،جبکہ تھانہ آبپارہ ، مری اور کراچی میں درج ایف آئی آرز کوبھی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے ،درخواست گزار نے مزید استدعا کی ہے کہ کراچی کے تھانے میں درج ایف آئی آر کا اندراج اختیارات سے تجاوز قرار دیا جائے یا اسلام آباد منتقل کیا جائے، اس مقدمہ کے کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کو کراچی پولیس کے حوالے کرنے سے روکا جائے،تاہم رجسٹرار آفس نے ملزم کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ دوسرے صوبوں میں درج مقدمات اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
سواتسوات کے علاقے تندوڈاگ میں مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 بھائی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاہے۔ڈی ایس پی...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب شہید کے گھر گئے۔گورنر پنجاب...
لاہورلاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں12سالہ گھریلوملازم پرمبینہ بہیمانہ تشددکرکےحالت بگڑنے پرکو گھر سے دور...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت سے پاکستان میں ایئر کوالٹی کے ساتھ...
اسلام آباد باغی ملیشیا حیات التحریر الشام کے شام پر قبضے کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔...
کراچی سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں مزید کینالز کی تعمیر سے...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین...