لاہور(نمائندہ جنگ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مشکلات کا شکار پنجاب کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے فوری حل کی خاطرہنگامی بنیادوں پر انقلابی فیصلوں کااعلان کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے پروگریسو فارمرز کے 50رکنی وفد کو ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ آفس بلا کر بریفنگ لی ، وفدنے کاٹن، گندم،گنا،مکئی اور دیگر فصلوں کی بہتر پیداوار کےلئے تجاویز پیش اور لائیوسٹاک اور فش فارمرز نے مسائل اور سفارشات بیان کیں۔ملاقات میں زرعی اجناس،لائیوسٹاک او رفش کی زیادہ پیداوار کےلئے موثر اقدامات کرنے اور ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔گوہر اعجاز نے اپٹما فاؤنڈیشن کی طرف سے کاٹن کی کاشت بڑھانے کےلئے ریسرچ کی خاطر 100کروڑ روپے کے فنڈ کے قیام کااعلان کیا۔نگران وزیراعلیٰ نے زرعی شعبہ کی بہتری ،پیداوار میں اضافے اور مارکیٹ تک آسان رسائی کےلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔نگران وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے ۔ٹاسک فورس 7روز میں زرعی پیداوار میں اضافے،نئے بیجوں کے استعمال، مارکیٹ تک آسان رسائی اور دیگر امور کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ نے تمام وزراءکو ڈویژن کی سطح پر کاشتکارو ں کے ساتھ ملاقات کاٹاسک دیا۔ صوبائی وزراءکمشنرز کے ساتھ مل کر کاشتکارو ں کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کےلئے ضروری اقدامات کریں گے۔اپٹما فاؤنڈیشن زرعی یونیورسٹیوں میں کاٹن اوردیگر فصلوں کے بہتر بیج پر ریسرچ کےلئے فنڈنگ کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی جبکہ ٹیوب ویل کے بجلی بل میں جی ایس ٹی پر سبسڈی بحال کرنے کےلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لمپی سکن ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور فش فارمرزکے مسائل حل کرنے کےلئے تجاویز مرتب کرنے کا حکم دیا۔ لاہور میں فش مارکیٹ منتقل کرنے کےلئے قابل عمل اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اٹک میں فصلیں تباہ کرنے والے جانور تلف کرنے پر اتفاق کیاگیا ،دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات ہوں گے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اسلام آباد وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے دیوالیہ پن کے قانون کی تیاری کےلیے ذیلی کمیٹی تشکیل...
اسلام آباد کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کرنے پر وناسپتی...
اسلام آباد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کیطرف سے نام لئے بغیر ہائوس میں عمران خان کی تصویر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحیٰ آفریدی اور قائم مقام...
اسلام آباد سینیٹ نے بھارتی مذمت میں مضبوط بیانئے سے عبارت متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے عوام کا حق...
راولپنڈی ضلع مری کے 47 ہزار 285ایکٹر رقبہ پر واقع جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے300فائر واچر بھرتی کئے گئے ہیں،...
اسلام آباد ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے...