پمز انتظامیہ کا شیخ رشید کا طبی معائنہ کرنے سے معذرت

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا طبی معائنہ کرنے سے معذرت کر لی ،اسلام آباد پولیس ہفتہ کو شیخ رشید کو لے کر پمز پہنچی جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جانا تھا، لیکن ہسپتال طبی معائنے کیلئے پیشگی اطلاع نہ دینے اور بورڈ کی تشکیل کے بغیر شیخ رشید کا طبی معائنہ کرنے سے معذرت کرلی ،پولیس کا کہنا ہے کہ اب پیر کو شیخ رشید کوطبی معائنہ کروانے کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاسلام آباد( پمز) لایاجائے گا،بعدازاں انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا۔