شیخ رشید کی حوالگی کیلئے کراچی کا SHO صحافی بن کر اسلام آبادکی عدالت پہنچ گیا

05 فروری ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو کراچی لے جانے کیلئے آنے والے سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار نے کمرہ عدالت میں جانے کیلئے خود کو نجی ٹیلی ویژن کا کراچی سے نمائندہ ظاہرکیا،دوران سماعت ملزم شیخ رشید کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوا تو انسپکٹر شاہد چوہدری روسٹرم پر آگیا اور بتایا کہ میں تھانہ موچکو کراچی کا ایس ایچ او ہوں ،ملزم شیخ رشید کو بلاول بھٹو سے متعلق بیان کی بناء پر درج ایف آئی آر میں کراچی لے کر جانا ہے ،راہداری ریمانڈ دیاجائے،بعد ازاں کیس کی سماعت کے بعد جب صحافیوں نے اس سے اس جھوٹ کے حوالے سے پوچھا تو اس نے بتایاکہ میں پولیس اہلکار ہی ہوں، کمرہ عدالت میں رش اور داخلہ پر پابندی کے باعث میڈیا کا نام استعمال کیا ہے۔