ٹوکیو(عرفان صدیقی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جاپان میں صدر ملک نور اعوان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حق کے پیسے مانگنے پر شیخ رشید نے مجھ پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ بنوایا ، شیخ رشید کو میری بد دعا لگی ہے ، ملک نور اعوان نے کہا کہ وہ پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان نہیں جا سکے اپنے بوڑھے والدین سے نہیں مل سکے ، وہ دل کے مریض بن چکے ہیں دو اسٹنٹ اپنے دل میں لیکر گھوم رہے ہیں ، عمران خان کے دور حکومت میں ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں مل رہی تھیں کہ ملک نور پاکستان آیا تو مارا جائے گا ، شیخ رشید وزیر داخلہ تھے کچھ بھی کرسکتے تھے لہذا والدین کے دباو پر وہ پاکستان نہ جاسکے ، ملک نور اعوان نے کہا کہ وہ دس سال سے شیخ رشید سے پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا اتفاق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات ہوئی تو اپنے پیسوں کا تقاضہ کردیا جو میڈیا میں آگیا جس کے بعد مجھ پر شیخ رشید کے دباو پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹا گیا جس میں وہ باعزت بری ہوئے لیکن سال بھر وہ عدالتوں کے چکر کاٹتے رہے ، سارا کاروبار تباہ ہوگیا آج شیخ رشید سلاخوں کے پیچھے ہے اس کو میری اور میری طرح سیکڑوں مظلوموں کی بد دعائیں لگی ہیں۔
کراچی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں الیکشن کمیشن...
اسلام آبادبرطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئےسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے،...
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے جانی بیڑی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کا سراغ نہ لگایا جاسکا 9ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے سبی...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملے میں لاہور کراچی سے بہتر ہے...
کراچی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں حادثات میں بال...
کراچی ایف آئی اے کے ملک بھر میں نئے بھرتی شدہ 483 کانسٹيبلز جن کا بنیادی ٹریننگ کورس جو یکم اکتوبر سے ایف آئی...
کراچی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعا ت و فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے...
اسلام آبادبھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مسلم رکن...