سانپ ہو یا چھپکلی، ڈرنہیں لگتا، یشما گل کی ”ہنسنا منع ہے“ میں تابش ہاشمی سے گفتگو

05 فروری ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اداکارہ یشما گل نے بتایا ہے کہ جانوروں سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں۔ سانپ ہوں یا چھپکلی مجھے اِن سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران حاضرین نے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ سے سوال پوچھے۔ آرٹسٹ علی میر نے تابش ہاشمی کا روپ اپنا کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ مزاح سے بھر پور شو اتوار کی شب 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔