پولیس میں بھرتی کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری،1465امیدوار شامل

05 فروری ، 2023

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے پولیس میں بھرتی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 1ہزار 465 امیدواروں کی فہرستیں جاری کی گئی ۔ امتحان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا ۔ جاری کردہ فہرستوں کے مطابق دیہی سندھ میں 184 امیدوار شامل ہیں جن میں 83 جنرل کوٹہ اور ایک خواتین کوٹے پر شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 191 امیدوار جس میں 81 جنرل کوٹہ اور 10 خواتین کوٹہ، اسلام آباد 800 امیدوار جس میں 693 جنرل کوٹہ، 65 خواتین کوٹہ اور 42 اقلیتی کوٹہ، پنجاب سے 354 امیدوار جس میں 291 جنرل کوٹہ، 42 خواتین کوٹہ اور 21 اقلیتی کوٹہ اور شہری سندھ سے 73 امیدوار جس میں 41 جنرل، 27 خواتین کوٹہ اور 6 اقلیتی کوٹہ پر شامل ہیں۔