نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر روس سے پیٹرول خریدنے کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف انڈیا نے امارات میں ایک برانچ بھی کھولی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے درہم میں ادائیگی کی تھی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکا تھا اور ڈالرز میں پیٹرول خریدا جا رہا تھا تاہم اب دوبارہ درہم کے استعمال کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی تاجروں نے مشورہ دیا تھا کہ جی سیون کی جانب سے روسی خام تیل پر عائد کردہ حد کے باعث مقررہ حد کے اندر ادائیگی ڈالر میں کی جائے البتہ اس سے زائد خریداری پر ادائیگی درہم میں کی جائیں۔بھارتی تاجروں نے یہ بھی کہا تھا کہ درہم میں ادائیگی کی سابقہ کوششیں متحدہ عرب امارات کے بینکوں کی جانب سے عدم تعاون پر ناکامی کا شکار ہوئی تھیں لیکن اب بھارتی اسٹیٹ بینک نے مدد شروع کردی ہے۔
سواتسوات کے علاقے تندوڈاگ میں مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 بھائی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاہے۔ڈی ایس پی...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب شہید کے گھر گئے۔گورنر پنجاب...
لاہورلاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں12سالہ گھریلوملازم پرمبینہ بہیمانہ تشددکرکےحالت بگڑنے پرکو گھر سے دور...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت سے پاکستان میں ایئر کوالٹی کے ساتھ...
اسلام آباد باغی ملیشیا حیات التحریر الشام کے شام پر قبضے کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔...
کراچی سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں مزید کینالز کی تعمیر سے...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین...