لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ہیجان کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور اس میں طوالت سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے مقبول جماعت پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششوں پر قوم کو سخت تشویش لا حق ہے ۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوںیا وفاق کے انتخابات میں تاخیر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہوگا ، مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق صاف و شفاف انتخابات کرانے کیلئے مقررہ وقت کے اندر انتخابات کے انعقاد کیلئے عملی پیشرفت کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں عمران خان کو دو تہائی اکثریت دلوائیں گے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ تحریک انصاف کی اقتدار میں واپسی سے ان کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے منصوبوں کا دوبارہ اجراء ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ اتحادی حکومت اس انتظار میں ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گی تو وہ انتخابی میدان میں اتریں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے غیر معمولی فیصلے نا گزیر ہیں جو عوامی مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی کر سکتی ہے ۔ تحریک انصاف نے معیشت کو بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے اور ان شا اللہ عوام کی طاقت سے عمران خان کی قیادت میں حکومت میں آتے ہی اس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
قدریہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔ اے ایف پی کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پار لیمانی سیکرٹری خزانہ سعد وسیم نے بتایاہےکہ مہنگائی کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا...
اسلام آبادپاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے ایک اور اچھی خبر آگئی، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں...
تہران ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے ایران کمزور نہیں...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی کافی تعداد ایوان میں موجود تھی ،پریذائیڈنگ افسر عرفان الحق...
کراچی سنیئر صحافی اور کر کٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔...