زخمی ہوں، شیخ رشید، خون نظر نہیں آرہا، جج

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران شیخ رشید نے استدعاکی کہ میرےہاتھ پائوں پر زخم ہیں، ہسپتال بھیجا جائے اور رینجرز کی سکیورٹی دی جائے، فاضل جج نے ملزم سے کہا کہ آپ مجھے خون دکھا ئیں گے؟ آپ کے ہاتھ پر تو خون نہیں ، جس پر ملزم نے جواب دیا کہ وہ خون میں نے صاف کر دیا ہے۔