اسلام آباد( نامہ نگار) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری ،چیرمین خواجہ سلمان صدیقی نےکہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ایماء پر کروڑوں عوام اور تاجروں پر اربوں روپے کے مزید ناجائز ٹیکسز لگائے گئے تو ملک بھر کے تاجر 13فروری سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے جبکہ انہوں نے مقتدر حلقوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وطن عزیز کو لوٹنے والے سیاست دانوں اور اشرافیہ کی بیرون ممالک میںموجو د قومی دولت کو واپس لانے کیلئے ایمنیسٹی دی جائے اور ریاست پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض لینے کیلئے بجائے ان سے قرض لیکر انہیں منافع دینا چاہئے اور کہا کہ صدر مملکت ، وزیر اعظم ، چیئرمین سینٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سینیٹرز ، ججز ، جرنیلوں ، بیوروکریٹس ،عوامی نمائندوں کی تنخواہیں فوری بند کی جائیں اور انہیں فراہم کی جانے والی مراعات کو آدھا کر دیا جائے، غیر پیداواری اخراجات پر پابندی لگائی جائے اور ریاست اپنے 50فیصد اخراجات کم کرنے کا اعلان کرے ،لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ملکی معاشی پالیسیاں بنائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ʼʼ بدترین ملکی معاشی صورتحال ، اسباب اور حل ʼʼکے عنوان سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ، پریس کانفرنس میں ملک بھر سے تاجر نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی ،شرجیل میر صدر پنجاب و دیگر موجود تھے ۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوااور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ جیکب آباد میں چند...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ یہ جنگ اگر مزید بڑھتی ہے تو...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے حکومت بے نظیر انکم...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم...