کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے سیمینار کا انعقاد

05 فروری ، 2023

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ توسیع راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے سیمینار کا انعقادکیا گیا اس سیمینار کا مقصد گندم کی بھر پور ر پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیماریوں، جڑی بوٹیوں کے انسداد اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمبرد آزما ہونے کیلئے اہم شفارشات کے متعلق رہنمائی دینا تھا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ ڈاکٹر قمر الزمان وائس چانسلز بارانی زرعی یونیوورسٹی نے صدارت کی، اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے حصول کیلئے گندم کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے، کاشتکار گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی جدید زرعی سفارشات پر عمل کریں۔ گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی من کر دی ہے جس سے کاشتکاروں کو گندم کاشت کرنے میں حوصلہ افزائی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ امسال گندم کی بہتر کاشت کے حصول کے حوالے سے محکمہ زراعت پنجاب توسیع کی تعریف کی۔