اسلام آباد (جنگ نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر، جو جنوری 2022 کے آخر میں 16 ارب ڈالر سے زائد تھے، جنوری 2023کے اختتام تک کم ہو کر صرف 3.09 ارب ڈالر تک آ گئے ہیں جو بہت تشویشناک صورتحال ہے کیونکہ یہ بحران اگر جاری رہا تو پاکستان کے صنعتی شعبے کی پیداواری سرگرمیاں رک جائیں گی اور بے روزگاری کا ایک نیا سیلاب آئے گا۔ انہوں نےکہا کہ حکومت فوری طور پر ملک کے اہم چیمبرز سمیت نجی شعبے سے مشاورت شروع کرے تا کہ سب کی مشاورت سے ایک نئی حکمت عملی تیار کر کے معیشت کو موجودہ بحران سے نکالا جا سکے۔چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے درآمدات پر پابندی، ایل سیز کھولنے پر پابندی، شرح سود میں ریکارڈ اضافے دیگر سخت اقدامات کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں پہلے ہی ٹھپ ہو چکی ہیں۔ چیمبر کے نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس وقت مزید سخت شرائط پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس سے کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرے تا کہ کاروبار اور عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔
راولپنڈی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر...
اسلام آباد خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔...
کراچی حسن علی سمیت چار فاسٹ بولروں کا ری ہیب شروع ہوچکا ہے، لیکن انہیں مکمل صحتیابی کیلئے کم از کم 3 سے 6 ماہ کا...
کراچی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرے...
اسلام آبادصدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے یوم دفاع کے موقع پرنائیک محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی...
کراچی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب ملک کا سب سے مقبول کھیل تاریخ کے مشکل ترین دور سے گذر...
کراچیانگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے...
کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر منصوبہ بندی کے لاہور اور کراچی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام شروع کردیا ہے،...