سی پیک کوریڈور سے پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے،رپورٹ

05 فروری ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی ) سی پیک کوریڈور کی تکمیل سے پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کی موجودگی ملک میں نئے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی لائے گی، روایتی مینوفیکچرنگ کے عمل کو ویلیو ایڈیشن کرنیکی ضرورت، خصوصی اقتصادی زونز پاکستانی تاجروں اور کاروباری برادریوں کو وسیع تر کاروباری مواقع فراہم کرینگے، سی پیک کا اثر جنوبی ایشیا سے وسطی ایشیا، مشرق وسطی اور یورپ تک پاکستان کیلئے عالمگیریت کی ایک نئی لہر لائے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اورترقی کے نئے امکانات کی شکل میں عالمگیریت کا اظہار ہے۔ اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں چائنا پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کوریڈور کی تکمیل سے پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے جن میں سے بہت سے چینی کارکنان ہوں گے۔ پاکستان میں چینی کمپنیوں کی موجودگی ملک میں نئے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی لائے گی جو دونوں ممالک کے درمیان علم اور مہارت کی منتقلی کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی برآمدات کو صرف اسی صورت میں بہتر بنا سکتا ہے جب روایتی اور روایتی مینوفیکچرنگ کے عمل کو ویلیو ایڈیشن دیا جائے۔ خصوصی اقتصادی زونز پاکستانی تاجروں اور کاروباری برادریوں کو وسیع تر کاروباری مواقع فراہم کریں گے۔