کمشنر راولپنڈی سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

05 فروری ، 2023

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کمشنر را ولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے انجمن تا جراں کے و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈویژنل انتظا میہ و تا جر برادری با ہمی تعاون سے عوام کی فلا ح کیلئے بر سر پیکار ر ہیں گے اور تا جروں کی طرف سے پیش کی جا نے والی تجا و یز کی روشنی میں اقدامات کرتے ہوئے بہتر کا روبا ری فضا کو پروان چڑ ھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ نا زک صو ر تحا ل میں ذ خیرہ اندوزی کر نے والے عنا صر کی حو صلہ شکنی کی جائے۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں انجمن تا جراں سٹی و کینٹ کے نما ئندگان بشمول مر کزی صدرانجمن تا جراں سٹی شاہد غفور پرا چہ، راجہ عامر کریم، پر یذ نٹ مر کز ی انجمن تا جران راولپنڈی کینٹ ود یگر متعلقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔