معاشی ترقی کیلئے پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی،اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن

05 فروری ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکس لگانے سے گریز کیا جائے ،معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا استحکام،مضبوط پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی حالیہ ُپٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے کاروباری برادری اور عوام دونوں شدید متاثر ہو رہے ہیں کاروبار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ ریٹ بڑھانے اور معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا استحکام، کاروباری ماحول کی بہتری، عالمی برادری کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کافروغ انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بلا تاخیر اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ صنعت و تجارت کو فروغ دیکر برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔