لڑکی کے اغواء کا ملزم گرفتار

05 فروری ، 2023

حسن ابدال (نمائندہ جنگ)حسن ابدال تھانہ صدر پولیس نے لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گل محمد نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو تحریری درخواست دی تھی کہ اسکی بیٹی ( خ )کو اغواء کر لیا گیا ہے جس پر پولیس نے نے مقدمہ درج کر کے ملزم نجیب رحمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔علاوہ ازیں تھانہ سٹی حسن ابدال نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم خلیل انور سے 100 پتنگیں برآمد کر لیں۔