سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ءکشمیر کاز کیلئے ایک ہوجائیں،مولانا مشتاق چشتی

05 فروری ، 2023

ٹیکسلا ( نامہ نگار ) پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کشمیر کا ز کے لیے ایک ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا مشتاق احمد چشتی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں کو کشمیر کےمسئلہ پر ایک ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج یکجہتی کشمیر کا ہم مسجد میں دعاؤں اور نوافل سےآغا کریں گے ۔ سید نذیر حسین شاہ ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر معین الحسن بابر،آفتاب خان، راجہ آفتاب حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔