پنڈی گھیب اور گردونواح کے عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات

05 فروری ، 2023

پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ) تحصیل پنڈی گھیب اور گردونواح کے عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت پورے ضلع کا واحد پاسپورٹ آفس شدید رش کا شکار ہے جبکہ پاسپورٹ آفس کی طرف سے پاسپورٹ ملنے کی تاریخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا جو ارجنٹ پاسپورٹ پہلے چھ روز میں ملتا تھا اب 10 روز بعد جبکہ نارمل پاسپورٹ 14 روز کی بجائے ایک مہینہ بعد کی تاریخ دی جا رہی ہے۔ 2008 میں قائم ہونے والے اس آفس میں عملہ کے 15 افراد تھے اب جبکہ کام میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے عملہ کی تعداد سکڑ کر صرف 8 رہ گئی ہے۔