کشمیریوں نے اپنے لہوسے نئی تاریخ رقم کردی ،ایس ایم تنویر

05 فروری ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نےیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنے لہو سے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظالمانہ حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے جبر کا ہرھتکنڈہ استعمال کر رہی ہے، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، انہیں زیادہ دیر تک اس حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، وہ وقت دور نہیں جب نہتے کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔