مولانا مودودیؒ اکیسویں صدی کے بہت بڑے مجددتھے،مقررین

05 فروری ، 2023

لاہور(پ ر)مودودی انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ۔ بین الاقوامی کانفرنس میں ترک اسلامی تحریک کے سفیر مصطفیٰ اوزگل اور اخوان المسلمون مصر کے رہنما ڈاکٹر عزام تمیمی بھی شریک ہوئے ، کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت لیاقت بلوچ نے کی ، افتتاحی کلمات ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ادا کیے ۔کانفرنس کے مندوبین کا مولانا مودودیؒ کی دینی و سیاسی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا اُنکا مزید کہنا تھا کہ مولانا مودودی ؒ اکیسویں صدی کے مجدد، امت مسلمہ کے لئے قابل ستائش ہیں ، بین سیدمودودی ؒ انٹرنیشنل کانفرنس لاہور میں 2 روز تک جاری رہے گی اور بین الاقوامی سیشن میں عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنما شرکت کریں گے ، کانفرنس میں اسلام کے تصور تعلیم، سیاست، جہاد اور بین الاقوامی تعلقات پر پینل ڈسکشن بھی ہوگی جبکہ کانفرنس میں خواتین کے حقوق پر خصوصی ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا ہے ، کانفرنس کے دوران مولانا مودودیؒ کے علمی و تحقیقی کام کی نمائش بھی کی جائے گی ۔