کشمیر کاز کی بھرپورحمایت کیلئے سیاسی یکجہتی ضروری ہے،پیاف

05 فروری ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمیں فہیم الرحمان سہگل نے سیئنروائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کشمیر کاز کی بھرپورحمایت کیلئے سیاسی یکجہتی ضروری ہے۔ ملک بھر کا کاروباری طبقہ کشمیر کاز کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے اورکشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ پاکستان کے اظہار یکجہتی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں،پا کستان کی قومی پالیسی میں کشمیر اول ترجیح ہے۔