یوم یکجہتی کشمیر، سٹیشنوں اورٹرینوں کی جھنڈیوں اوربینرو ں سے سجاوٹ

05 فروری ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) ملک بھر کی طرح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور سمیت ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنوں کو کشمیریوں کے جزبات کی ترجمانی کرتے بینروں، فلیسز، کشمیری و پاکستانی جھنڑوں کے علاوہ سٹیمرز سے بھر دیا گیاہے۔ اس موقع پر لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس اور دیگر سٹیشنوں کو کشمیریوں سے یکجہتی اور اظہار عقیدت میں خصوصی طور پر جوش و جزبے سے سجایا کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن پر یوم کشمیر کے حوالے سے تیار کی گئیں ٹرینوں اور ریلوے لاہور سٹیشن کا معائنہ کیا۔ کشمیریوں کی آزادی، حق خودارادیت کیلئے جاری جدوجہد کے حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور ا ایک دن کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔