مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،عوامی تحریک

05 فروری ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہمسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔انسانی حقوق کے تمام اہم معاہدوں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورسلامتی کونسل کے فیصلوں میں مقبوضہ کشمیر کی ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ کشمیریوں کوحق خود ارادیت اقوامتحدہ نے دے رکھا ہے جس سے بھارت یکطرفہ طور پر کبھی انکار نہیں کرسکتا۔