یوم یکجہتی کشمیر ‘ تھرو بال کے نمائشی مقابلے آج کھیلے جائیں گے

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ تھرو بال کے نمائشی میچز (آج)اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ میچز کے سلسلہ میں تمام فیڈریشن سے منسلک اداروں ، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ہر سال 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نمائشی میچز منعقد کروائے جاتے ہیں۔