ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ‘ وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہونگے

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہوں گے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے جنوبی افریقہ میں ہو گا، اس سے قبل ہر ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی، 6 فروری کو وارم اپ میچز شروع ہوں گے اور اس روز5میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگی۔