پاکستان سپورٹس فیسٹیول ضلع مہمند میں پہلے مرحلے کا آغاز

05 فروری ، 2023

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ایف سی نارتھ، ضلعی انتظامیہ، مہمند رائفل اورڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے پہلے مرحلے کا آغازہوگیاجس میں انٹر تحصیل مقابلے کرائے جارہے ہیں، آٹھ تحصیلوں میں یہ مقابلے 26 فروری تک جاری رہیں گے، تحصیل کی فاتح ٹیموںکے درمیان ضلعی سطح کے مقابلے ہوں گےیہ مقابلے 10 مارچ تک جاری رہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اخترکے مطابق سپورٹس فیسٹیول کمانڈنٹ مہمند رائفل اور ڈی سی مہمند کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا جا رہاہے۔