انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ جہلم نے پنڈی کو شکست دیدی

05 فروری ، 2023

گوجر خان(نمائندہ جنگ)جہلم کی کبڈی ٹیم نے راولپنڈی کو شکست دیکر بو رڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈ ری ایجو کیشن ، انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپین شپ 2023 جیت لی جوگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گو جر خان میں منعقد ہو ئی۔افتتاحی تقر یب کے مہمان خصوصی شاہد اقبال را جہ ڈویثرنل صدرکبڈی ایسوسی ایش راولپنڈی ڈویژن تھے۔س  جہلم کبڈی ٹیم کے کھلاڑی رئیس احمد نے تمام کھلا ڑیوں سے حلف لیا۔ مہمان خصو صی نے چیمپین شپ کا با قا عد ہ افتتاح کا اعلا ن کیا۔فا ئنل میچ ضلع جہلم اور ضلع راولپنڈی کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔جو جہلم کبڈی ٹیم نے 27 پوائنٹ کے مقا بلے میں 57 پو ائنٹ سے جیت لیا۔