یوم کشمیر، خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی، قمرزمان

05 فروری ، 2023

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر خیبر پختونخوا گرلز جونیئر سکواش چیمپئن شپ آج پانچ فروری کوشروع ہوگی جس میں انڈر13‘ انڈر17 اور انڈر19 کے مقابلے کرائے جائیں گے مقابلے آٹھ فروری تک جاری رہیں گے۔ سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق عالمی چیمپئن قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان ہوں گے۔