اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صحت مندانہ اور فطرت کے قریب سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گولف کا کھیل انسان کو فطرت کے قریب لاتا ہے، ورزش اور جسمانی مشقت انسانی صحت کے لئے ازحد ضروری ہیں۔ ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد میں گولف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی اور مرد و خواتین گولفرز بھی شر یک تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصدر مملکت نے کہا کہ فطرت سے قربت صحت مندانہ عمل ہے جو بہتر فیصلہ سازی میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گولف جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر گولف ٹورنامنٹ جیتنے والوں اور گالف کے مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
اسلام آباد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال میں...
اسلام آباد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور ایک اہم ادارے کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے سے...
اسلام آباد وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں...
اسلام آباد وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا،...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. جس...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے مختلف افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی ۔وقار...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، مساجد اور امام...