شاہین شاہ آفریدی آپ کو نکاح مبارک ہو‘صدر عارف علوی

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ان کی بیٹی کے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح پر مبارکباد پیش کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے کراچی میں ہوا تھا جس میں قومی کرکٹرز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں۔نکاح پر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ دوسرے ورز بھی جاری رہا ۔ صدر عارف علوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی آپ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کی بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ دونوں مرتے دم کت طویل اور خوشحال ازدواجی زندگی گزاریں، آمین۔