لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے بھی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ مریم نواز سے ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی ،ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی معاشی اورمہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔انہوں نے کہ پنجاب و خیبر پختونخوا میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہئے ۔
لاہورمتحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی اگست 2024ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر کی رقم آئی ، جو کہ...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 13 ستمبرکو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس...
اسلام آباد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری اکتوبر 2024 تک موخر ہو سکتی...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبا دمیں ’’سیاسی پاور شو‘‘پر5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوگئے ۔...