امریکی طیاروں نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا

05 فروری ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی لڑاکا طیاروں نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق چینی جاسوس غبارے کو جنوبی کیرویلنا کی فضاؤں میں دیکھا گیا تھا۔ پنٹاگون نےتصدیق کی امریکی طیاروں نے جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔ قبل ازیں امریکی ماہرین نےخیال ظاہر کیا تھا کہ امریکا کی بیلسٹک میزائل تنصیبات پر اڑنے و الا چین کا جاسوس غبارہ انتہائی ایڈوانس مصنوعی انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ذریعہ چھوڑا گیا ہے جسے مارگرانا مشکل ہے۔