اسلام آباد (صالح ظافر) قومی اسمبلی کی نشستوں کے تمام زیر التواء انتخابات مارچ میں ہوں گے کیونکہ باقی 27 قومی اسمبلی کی نشستوں کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ مارچ کے آخری ہفتے میں ان نشستوں پر رائے شماری ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال اپریل میں عمران حکومت کے جمہوری اور پارلیمانی انداز میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد جمع کرائے گئے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی خالی ہونے والی تمام نشستوں کو ضمنی انتخابات کے ذریعے پُر کیا جائے گا۔ کمیشن نے پہلے 33 نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا اور بعد میں گزشتہ ہفتے مزید 31 نشستوں پر انتخابات کرائے گئے۔ اپریل سے اس سال اگست کے تیسرے ہفتے میں قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک کوئی الیکشن نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اعلیٰ ترین ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ کمیشن نے ملک میں رواں سال اکتوبر/ نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ای سی پی کا صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب وہ موجودہ حکومتوں کے ذریعے تحلیل کر دی جائیں گی۔ کمیشن اس سلسلے میں کچھ تاریخیں تجویز کر سکتا ہے لیکن یہ صوبائی گورنرز کیلئے پابند نہیں ہے جو پولنگ کی تاریخ کا تعین کرنے کے واحد ثالث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحلیل شدہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن تیار ہوگا لیکن اس سلسلے میں فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ تکنیکی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ ای سی پی نے اپنے فل ہاؤس اجلاس میں آئندہ انتخابات اور اس کے بعد ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت اور غور و خوض کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہورمتحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی اگست 2024ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر کی رقم آئی ، جو کہ...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 13 ستمبرکو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس...
اسلام آباد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری اکتوبر 2024 تک موخر ہو سکتی...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبا دمیں ’’سیاسی پاور شو‘‘پر5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوگئے ۔...