فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ایک میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جسکے مطابق انہیں جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے اور میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے فواد چوہدری کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔