اسلام آباد،راولپنڈی (اے پی پی ، مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نےجھوٹے اور بے بنیاد آپریشن کا بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،بھارتی منصوبے کے مطابق کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دیکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا ،موقع ملنے پر جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا،بعد میں پاکستان پر دراندازی اور دہشتگردی کا الزام لگا کر آپریشن کا رنگ دیا جانا تھا،سی آئی ڈی کا مقبوضہ کشمیر پولیس سر براہ کو مراسلہ منظر عام پر آگیا جس میں منصوبے سے آگاہ کیا اور نظر انداز کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہے ، حاجی پیر سیکٹر، اڑی سیکٹر اور ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا بھی ذکرکیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل بھارتی فوج کی پہچان بن چکے ہیں، فوجی کشمیریوں کو خود پیسے دیکر سمگلنگکروا تے ہیں اورسمگلر کو جعلی آپریشن میں مار کر اور اسے آپریشن کارنگ دے کر ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔ بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دےکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلرز کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگایا گیا ہے کہ کامیابی پر 50رائفل، 30پستول، 20دستی بم، 50کلو منشیات آزاد کشمیر سے اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا، اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا۔بھارتی منصوبے کے مطابق کارروائی کو آپریشن کا رنگ دےکر پاکستان پر دراندازی اور دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا، آپریشن میں ملوث افسران کو بطور انعام ہتھیار اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا۔پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ناکام بنائے گئے منصوبے کے سلسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سر براہ کو مراسلہ منظر عام پر آیا ہے جس میں سی آئی ڈی کشمیر کا سربراہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی ہدایات دے رہا ہے، مراسلے میں 3راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر، 12 جاٹ کے اڑی سیکٹر اور ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔
کراچی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ کراچی ساؤتھ ناصرف کراچی بلکہ...
کراچی تھائی لینڈ کے قونصل خانے نے اپنے ملک کے ای ویزا کے حصول کے خواہشمند پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ...
اسلام آباد چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ۔ حکام کی ڈیم ریزنگ پراجیکٹ...
کراچی سندھ کی سرکاری جامعات میں پانچویں روز بھی جامعات میں بیوروکریٹس کی تعیناتی کے خلاف تدریسی عمل معطل...
لاہور سول کورٹ میں ڈینئیل پرل اغوا اور قتل کیس کے مبینہ کردار اور تنظیم مسلم آف امریکہ کے سربراہ مرحوم سید...
کراچی شاہ لطیف ٹائون میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدود شاہ لطیف...
پیرس پاکستان مسلم لیگ یورپ کے سینئررہنما تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی یورپ بھر میں 8فروری کو...
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...