پشاور ( نیوز ایجنسیز) تحریک انصاف کے رہنماءشوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم نے لاشوں پر سیاست اور پشاور آکر نمک پاشی کی، امپورٹڈ حکومت ملکی حالات کی بہتری میں سنجیدہ نہیں، مشکلات کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے جس کا واحدحل فوری انتخابات ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کے بیان پر تحریک انصاف کا رد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں انتقامی کارروائیاں، دوسری طرف مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں ،شہباز شریف نے 417روپے کا حساب مانگا ہے تو ابھی صوبے میں اپنی حکومت سے لیں ہم نے دس سال میں سکیورٹی پر 10 بلین روپے خرچ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 417 ارب این ایف سی کے تحت صوبے کو جنگ میں نقصانات کے ازالے کےلئے دیئے گئے تھے ہم نے پولیس کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی، سی ٹی ڈی کا بجٹ دگنا کیا،امپورٹڈ حکومت نے متاثرین سیلاب کیلئے اعلان کردہ 10 ارب میں ایک پائی بھی نہیں دی۔
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت...
کراچی اقرا یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹرورسیٹی شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اقرا...
اسلام آبادبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑکی جانب سے دوست ممالک کے سفیروں کے...
کراچیلیاری 8چوک ایک مرتبہ پھر کریکر دھماکوں سے گونج اٹھا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس اور رینجرز کی...
کراچیڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے اپنے منفرد اور جدت پر مبنی اسٹرٹیجک پلان 2024-2030کا باضابطہ اعلان...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی...