لاہور (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں عمران خان نے مقدموں، جھوٹ، بہتان اور صرف الزام تراشی کی سیاست کی،عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھاہے ۔مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ سلمان رفیق،یاسین سوہل چوہدری شہباز ، رانا احسن شرافت، میاں نصیر ،عمران جاوید ،میاں مجتبٰی شجاع الرحمان، چوہدری باقر حسین ، توصیف شاہ ، سمیع اللہ خان، خالد قادری ، عمران گورائیہ شا مل تھے۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور پارٹی بیانیے کے فروغ کے حوالے سے گفتگو اور حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ مریم نواز نے ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ایڈوائزر برائے خواتین مقرر کر دیا ۔ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن)کی خواتین کے حوالے سے معاملات پرپالیسی بنانے میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی معاونت کریں گی۔اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت...
کراچی اقرا یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹرورسیٹی شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اقرا...
اسلام آبادبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑکی جانب سے دوست ممالک کے سفیروں کے...
کراچیلیاری 8چوک ایک مرتبہ پھر کریکر دھماکوں سے گونج اٹھا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس اور رینجرز کی...
کراچیڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے اپنے منفرد اور جدت پر مبنی اسٹرٹیجک پلان 2024-2030کا باضابطہ اعلان...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی...