کسی سخت قانون سازی کی حمایت نہیں کرسکتا شاہد خاقان نے میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی

05 فروری ، 2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا رپورٹ کو مسترد کرتے کہا ہے کہ میں کسی بھی سخت قانون سازی کی حمایت نہیں کر سکتا۔ میں نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے ایسے کسی ہتک عزت بل کا علم نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پر بیان میں کہا میرا ماننا ہے کہ پاکستان کو ہر کسی کو بے بنیاد الزامات سے بچانے کے لیے مالی وسائل کے ساتھ ہتک عزت کے قوانین کی ضرورت ہے۔قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے پر پانچ سال سزا کے بل کی حمایت کی ہے۔