کراچی (جنگ نیوز) کون کتنے دن جیل میں رہا۔ ن لیگ کا پی ٹی آئی رہنمائوں سے موازنہ۔ نواز شریف 374اور مریم نواز 157دن، خواجہ سعد رفیق 462 دن جیل میں رہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری، اعظم سواتی صرف چند دن جیل میں رہے، جبکہ شہباز گل نے کچھ عرصے جیل میں گزارے۔ اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کیلئے بلند حوصلے اور عزم کیساتھ مقابلہ کرنا چاہیے، اقتدار کے نشے میں عمران خان پر ظنز کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان کہتے تھے میں ان کو رلائوں گا، پتا نہیں وہ ہمیں کہہ رہے تھے یا نہیں۔ 2020میں جب ن لیگ اپوزیشن میں تھی تب لیگی رہنما مرحوم مشاہد اللہ خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو جیلوں سے نہ ڈرایا جائے، جب پی ٹی آئی والے جیل جائنگے ان کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو 374 اور مریم نواز 157دن، آصف علی زرداری کو 248دن جیل میں گزارنا پڑے اور فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے،خواجہ سعد رفیق462دن جیل میں رہے۔
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت...
کراچی اقرا یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹرورسیٹی شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اقرا...
اسلام آبادبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑکی جانب سے دوست ممالک کے سفیروں کے...
کراچیلیاری 8چوک ایک مرتبہ پھر کریکر دھماکوں سے گونج اٹھا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس اور رینجرز کی...
کراچیڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے اپنے منفرد اور جدت پر مبنی اسٹرٹیجک پلان 2024-2030کا باضابطہ اعلان...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی...